17 نومبر 2026 - 00:18
امریکی جامعات میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 9 ٪ کم ہو گئی، عوامی سفارتکاری کو دھچکا

امریکہ میں انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے 800 سے زائد جامعات اور کالجوں میں کئے گئے سروے کے مطابق، موسم خزاں 2026 میں امریکی جامعات میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہوئی ہے، جبکہ پہلی بار امریکہ آنے والے طلبہ کی تعداد میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکہ میں انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے 800 سے زائد جامعات اور کالجوں میں کئے گئے سروے کے مطابق، موسم خزاں 2026 میں امریکی جامعات میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہوئی ہے، جبکہ پہلی بار امریکہ آنے والے طلبہ کی تعداد میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ کمی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی طرف سے امیگریشن پابندیوں میں شدت اور امریکہ میں تعلیم و ملازمت کے مستقبل کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد تیز تر ہوئی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ حکومت نے غیر ملکی طلبہ کے لئے سخت گیر پالیسیاں اپنائی ہیں، جن میں ہزاروں بین الاقوامی طلبہ کی قانونی حیثیت منسوخ کرنا، متعدد افراد کو حراست میں لینا اور ملک بدر کرنا، قیام کی مدت پر پابندیاں، اور OPT پروگرام استعمال کرنے والے ہر طالب علم کے داخلے کے عوض جامعات سے 70 ہزار ڈالر وصول کرنے کی تجویز شامل ہیں۔

امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں مسلسل کمی امریکی عوامی سفارتکاری اور ثقافتی اثر و رسوخ کے لئے ایک نیا دھچکا ہے۔

اس سے امریکی جامعات کی ٹیوشن آمدنی متاثر ہوئی ہے اور امریکی معیشت کو بھی براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، کیونکہ جامعات اپنی آمدنی کا بڑا حصہ بین الاقوامی طلبہ سے حاصل کرتی ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کی جنگوں اور صہیونی رجیم کی جارحیت کی حمایت نے امریکی اقدار کو عالمی طلبہ کی نظر میں مشکوک بنا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ اب بہت سے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے محفوظ مقام نہیں رہا، اور عالمی سطح پر طلبہ کے حصول کے لیے بڑھتی ہوئی مسابقت، امریکہ میں تعلیم کے بڑھتے اخراجات، تحقیقی فنڈنگ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور چین جیسے ممالک کے بہتر متبادل آپشنز نے طلبہ کو دوسرے ممالک کا رخ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

امریکی جامعات کی کشش میں کمی ایسے وقت ہو رہی ہے جب دنیا بھر کے طلبہ اخراجات، ملازمت کے مواقع، ضوابط کے استحکام اور مستقبل کے امکانات کی بنیاد پر اپنا تعلیمی مقام منتخب کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha